وزیر دفاع نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں آئیں، پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلوں کی طرح چھپ کر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدل اپنے گھروں سے نکلنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت نے جس طرح حملہ کیا ہے، پاکستان اس سے بڑھ کر جواب دے گا۔ میدان میں آئیں، پھر دو دو ہاتھ کرتے ہیں۔
وزیر دفاع نے بھارت پر سویلین آبادی کو نشانہ بنانے پر کہا کہ دشمن کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سویلین کو نشانہ بنا کر جنگی اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔






















