پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب ہو گئے ہیں ۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے وقارمہدی 111 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تاہم ان کے دو ووٹ مسترد ہوئے۔ان کے مد مقابل متحدہ قومی موومنٹ کی نگہت مرزا 36 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔
سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہا ، سندھ اسمبلی کے 149 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیئے تاہم پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین اور جماعت اسلامی کے رکن نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ۔