کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں پی ٹی آئی کے 32 رہنماؤں پر فردِ جرم عائد کردی۔
حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان، راجااظہر، فہیم خان اور عالمگیرخان سمیت بتیس رہنماؤں پر سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی۔ جہاں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ ملزموں کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر سرکاری املاک کو جلانے اور ریاست مخالف نعرے بازی کا الزام ہے۔