مالدیپ کے صدر محمد معیظو نے مسلسل تقریباً 15 گھنٹے طویل پریس کانفرنس کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ پریس کانفرنس ہفتہ کی صبح 10بجے شروع ہوئی اور وقفوں کے ساتھ رات گئے تک جاری رہی، جس کا دورانیہ14گھنٹے اور54منٹ رہا۔
صدر محمد معیظو نے صحافیوں کے تمام سوالات کے جوابات دیے جبکہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا بھی براہ راست جواب دیا۔
اکتوبر2019میں یوکرین کی قومی ریکارڈ ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کی 14 گھنٹے کی پریس کانفرنس نے بیلاروسی رہنما الیگزینڈر لوکاشینکو کے سات گھنٹے سے زیادہ کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔
مالدیپ میں صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق یہ پریس کانفرنس عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر منعقد کی گئی تاکہ میڈیا کے کردار کو سراہا جا سکے۔