پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی لپیٹ میں لیا۔ پی ایس ایکس میں دوران ٹریڈنگ ہفتے میں ایک دن ایسا بھی آیا کہ تاریخ کی تیسری سب سے بڑی مندی ہوئی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں پر بھی جنگ کی تلوار لٹکتی رہی۔ ہفتے میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ سیاسی بیان بازی نے اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی تیسری سب سے بڑی مندی سے دوچار کیا۔
رواں ہفتے ایک دن مارکیٹ تین ہزار 545 پوائنٹس گرگئی تو وہیں اگلے ہی دن مارکیٹ کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا وجہ بنی۔ امریکی فون کالز جس سے دونوں ملکوں میں ٹینشن کم ہوئی، ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ چودہ ہزار پوائنٹس پر بند ہوئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے ایک ارب 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ مارکیٹ سرمائے کی مالیت 288 ارب روپے کم ہو کر 13808 ارب روپے پر آگئی۔