کراچی سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کے قبل ازحج آپریشن کاآغاز ہوگیا،پہلی حج روانہ تین سو ستانوے عازمین کو لیکر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔
کراچی سےروانہ ہونےوالی پی آئی اےکی پہلی حج پروازپی کےسیون فورتھری کوپی آئی اے کےچیف آپریٹنگ افسرخرم مشتاق اوردیگرحکام نےپھول اورتحائف پیش کرکےرخصت کیا،کراچی سےسات ہزار دو سو سےزائد عازمین کو انتالیس خصوصی پروازوں کے ذریعےحجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
پی آئی اے نے اب تک مختلف شہروں سے تقریباً دو ہزار پانچ سو سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے،حج آپریشن کے لئے پی آئی اے کے بوئنگ ٹرپل سیون اور ایئربس تھری ٹو زیرو طیارے استعمال کر رہی ہے۔
پہلےمرحلے میں عازمین کی خصوصی پروازیں پاکستان سےمدینہ کے لیےروانہ ہورہی ہیں،دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی،ترجمان کےمطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن اکتیس مئی تک جاری رہے گا