مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو انڈیا کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سوچنا ہوگا پہلگام واقعے کا بینفشری کون ہے؟، ایک دوسرے کو فتح کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے بیٹھنا چاہیے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر پر بات ہوںی چاہئے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں لڑائی ہو اور دونوں طرف خون بہے ، اگر پاکستان غیرجانبدرانہ تحقیقات کے لیے تیار ہے تو بھارت کو مثبت رد عمل دینا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایٹمی تجربے پر بھارت نے ہی مجبور کیا۔