شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبر، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی متوقع ہے۔
کراچی میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، سمندری ہوائیں چلنے سے ہیٹ ویو کی صورتحال ختم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی متوقع ہے، شہر قائد میں سمندری ہوائیں دن بھر بحال رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جنوب مغرب سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔



















