غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کا سلسلہ تھم نہ سکا،صیہونی طیاروں کی وسطی اورجنوبی علاقوں پر وحشیانہ بمباری سے مزید پچیس فلسطینی شہیدہوگئے،چوبیس گھنٹوں کے دوران بیالیس شہادتیں ہوئیں ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے،خوراک کی قلت سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ہے،
دوسری جانب امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کےفلسطینی طالبعلم کو رہا کردیا گیا،محسن مہدوی نے اپنے گرفتاری اور بےدخلی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بےدخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔۔