پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی،کئی ریاستوں میں مسلمانوں پرحملے جاری ہیں،ہندو انتہاپسندوں نےسیکڑوں بھارتی مسلمانوں کے گھر اور دکانیں جلا دیں۔
بھارتی شہریوں میں مودی سرکار کےخلاف غم و غصےکی لہر ہے،اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیئے،سماج وادی پارٹی کےسربراہ کہتے ہیں مودی سرکار سیاسی فائدے کیلئے لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد انتہاپسند ہندوؤں کے بھارتی مسلمانوں پر حملے،کئی ریاستوں میں سیکڑوں بھارتی مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں میں توڑپھوڑ،ہندومذہب کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں کی دکانیں جلا دی گئیں۔
نفرت کی سیاست پربھارتی عوام میں مودی کےخلاف شدید غصےکی لہر،شہری سرعام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے ہمیں اب اس پر اعتبار نہیں رہا۔
پہلگام حملےکےبعدبھارتی سیکیورٹی پراپوزیشن جماعتوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکارکا من گھڑت پاکستان مخالف بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے ناکام سیکیورٹی انتظامات پرسخت سوالات کہا سب سے بڑا سوال تو یہ ہے کہ دہشت گرد پہلگام کیسے پہنچے ؟
متاثرین کےاہل خانہ کے بیانات دباؤ ڈال کر تبدیل کروائےجا سکتے ہیں لیکن سچائی نہیں بدلی جا سکتی۔ اپنے ہی عوام کی جانوں سے کھیل کر بی جے پی سیاسی فائدے سمیٹنا چاہتی ہے ۔۔۔