محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے بعد آج سے ملک بھر میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو میں بارش ہو سکتی ہے۔
لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور،صوابی میں ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے، مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی میں بھی بارش کا امکان ہے، بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ میں بارش ہو سکتی ہے۔ نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا میں ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے، میانوالی، ڈی جی خان، بہاولنگر، بہاولپور میں بھی ژالہ باری اور بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سکھر، گھوٹگی، شکارپور، جیکب آباد میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،خیرپوراور گردونواح میں بھی بھی بارش ہو سکتی ہے۔
کوئٹہ، زیارت، ژوب، موسیٰ خیل میں شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں بھی بارش متوقع ہے، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار، چاغی اور نوشکی میں بارش کا امکان ہے۔