کویتی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ دونوں دوست ممالک کے مابین بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور فریقین سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے بچنے کی اپیل کی ہے۔
کویتی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کو سفارت کاری اور دانشمندانہ بات چیت کے ذریعے اس کشیدہ صورتحال سے نمٹنا چاہیے۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کو بین الاقوامی قوانین اور اچھے ہمسایگی کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔
کویت نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے تعمیری مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا اور دونوں فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع اختیار کریں۔