برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے جس دوران حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بات چیت کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کیلئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے، برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے، وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی۔