بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے بائیس اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے۔
ایک بھارتی سفارتکار اور8 اسٹاف اراکین گزشتہ روز واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2 فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11اسٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا۔






















