چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے دشمن کے اقدامات کےمقابلے میں پاکستان نے جو بھی فیصلے کیئے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں،پاکستانی میڈیا پر پابندی سے انڈیا کے سیکولرازم کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔
داہگل پولیس ناکے پر میڈیا سےگفتگو میں بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ جب ہم انڈیا کے خلاف متحد ہوکر جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں تو ایسے میں رکاوٹیں ڈالنا نامناسب ہے۔ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے مقبول لیڈر ہیں ان سے ایسے حالات میں مشاورت ضروری ہے،
انہوں نےکہا کہ انڈیا میں پاکستانی نیوز چینلز پر پابندی کی مذمت کرتا ہوں،بھارت اپنا غلط بیانیہ دنیا کے سامنے پورٹریٹ کررہا ہے۔انڈیا کیلئےفضائی حدود بند کرنا بہترین اقدام ہے۔ہم نے نیشنل سیکورٹی کونسل کے اعلامیے کی حمایت کی ہے
مزیدکہا آج اگر بانی سے ملاقات ہوئی تو ان سے انڈیا کیساتھ پیدا تناؤ پربات کروں گا،ملاقاتوں میں رکاوٹ ڈالنا غیر مناسب ہے،عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے،لارجر بنچ اورسنگل بینچز کے آرڈر موجود ہیں لیکن ابھی تک عمل نہیں ہوا،چیف جسٹس آف پاکستان سےملاقات میں ان کو بتایا کہ آپ اپنے احکامات پر عملدرآمد کرائیں۔