پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار ہے۔ پاک فضائیہ ایک بار پھر آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ جیسا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ ملکی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ اور دفاع کیلئے مسلح افواج کا عزم غیرمتزلزل ہے ۔
پاک فضائیہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور کثیرجہتی صلاحیتوں سے لیس۔ جدید جنگی جہاز جے 10 سی ، جے ایف سیونٹین بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی شمولیت سے فضائی قوت مزید مستحکم ہوئی ہے۔
یہ لڑاکا طیارے پی ایل ففٹین بیونڈ ویژول رینج میزائلوں سے لیس ہونے کے باعث پاک فضائیہ کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں ۔ ان جدید طیاروں اور سازوسامان کی صلاحیت اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پاکستان کے فضائی دفاع کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
یہ آپریشنل تیاری دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی فضائیں ناقابل تسخیر ہیں ۔ پاک فضائیہ کمانڈ میں تبدیلی اور جدیدیت کے دور سے گذر رہی ہے ۔ جس میں ایڈوانسڈ ایریل پلیٹ فارمز ، ایئر ڈیفنس سسٹم ، بغیر پائلٹ کامبیٹ ایریل وہیکلز ،اسپیس ، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر کی صلاحیتوں اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سسٹمز شامل ہیں ۔ پاک فضائیہ اس بات کو یقینی بنائےگی کہ پاکستان کے آسمان آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رہیں۔