بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کی،عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتیش کرنے سےمتعلق درخواست منظورکرلی،سماعت کےموقع پرتمام تفتیشی افسران موجود تھے،پراسیکیوٹر سید ظہیرشاہ نےاستغاثہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا
بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک کی تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنےکی درخواست کی،جج امجد علی شاہ نےاستدعا منظور کرتےہوئےحکم دیا،ملزمہ کو شوہر اورقانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے ۔