بلوچستان میں سنجاوی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی تازہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے سات دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سنجاوی کے علاقے چوتیر میں سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، دیگر تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔