کوئٹہ سےحج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز ایک سو اکیاون عازمین کے ساتھ جدہ روانہ ہوگئی۔۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی پرواز ایک سو اکیاون عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوئی۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے حاجیوں کو الوداع کیا۔حاجیوں نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دوسری جانب لاہور سے بھی حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا،حج کی پہلی پرواز ایئر سیال ایک سو پچاس عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی،وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نےعازمین حج کو مقدس سفر پرروانہ کیا
روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت پاکستان سے پروازوں کے ذریعے 50 ہزار 500 عازمین سعودی عرب جائیں گے،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کےتحت 29 ہزار عازمین سعودی عرب جائیں گے۔
روڈٹومکہ پراجیکٹ کےتحت اسلام آباد سے 100،کراچی سے 80 پروازیں آپریٹ ہوں گی، پراجیکٹ میں پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن سعودی عرب کےبجائےپاکستان میں ہی مکمل ہوگی۔
قومی ائیرلائن تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔
یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا اور بعد از حج آپریشن 10 جون سے 10 جولائی تک ہوگا۔