کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران خودکش بمبار سمیت کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مقابلہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ایک دہشت گرد فائرنگ سے ہلاک ہوا، دوسرے نے خود کو بم سے اڑالیا۔