وفاقی حکومت نے پاک بھارت بڑھتی کشیدگی ایوان بالا میں زیربحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ میں آج وقفہ سوالات اورقانون سازی سمیت معمول کی کارروائی نہیں ہوگی،اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں آج پہلگام واقعے کے بعد پیدا صورتحال کے ایک نکاتی ایجنڈےپربحث ہوگی،پارلیمنٹ میں موجود حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو بحث کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پہلگام واقعےکےبعد بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنےکی منظم مہم پرارکان اظہارخیال کریں گے،بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حکومتی عملی بھی زیربحث آئے گی،نائب وزیراعظم یا وزیر دفاع کی جانب سےسینیٹ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔