عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتں مزید گرگئیں۔
امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل تک گر گیا، خام تیل 55 سینٹس کمی سے 80.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جبکہ لندن برینٹ آئل 35 سینٹس کمی سے 84.70 ڈالر سے نیچے آ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران کئی مرتبہ کمی کے باوجود پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی۔