بھارتی سابق کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادیا۔
سابق بھارتی کورکمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان سے جنگ کی نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت، ہمارے پاس ایسی تکنیکی برتری نہیں جوجنگی کارروائیاں بغیر خوف کے انجام دینے کیلئے درکار ہیں۔
بھارتی ریٹائرڈ آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نہ میزائل پاور، نہ ڈرونز، نہ فضائی اور بحری طاقت میں وہ برتری ہے کہ بغیر خطرے کے جنگی کارروائی کرسکیں۔ پاکستان یقینی طور پر جواب میں کارروائی کرے گا۔ جنگی کارروائیاں ہمیشہ دوطرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی کورکمانڈر کا اعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کیلئے تیار نہیں، سابقہ بھارتی کورکمانڈر کا اعتراف حقیقت پرمبنی ہے، کیونکہ کورکمانڈر جنگ کے زمینی حقائق سے اچھی طرح واقف ہوتا ہے۔





















