پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مودی سرکار کیخلاف بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی۔
ہندو پنڈت نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا، کہا مودی سرکار پانی کی سیاست سے عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے۔ بھارت کے پاس دریائے سندھ کا پانی روکنے کا کوئی بندوبست نہیں
ہندو پنڈت نے مزید کہا کہ اگر بھارت سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے پر کام کرے تو کم از کم 20 سال چاہئے، آپ ایسے ہی کہتے رہے کہ ہم پاکستان کا پانی روک دیں گے، کیا کر رہے ہو آپ،؟ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔ ہم کہ رہے ہیں جس کی ناکامی ہے اسے پکڑو، کسی نہ کسی کی توہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روک ہی نہیں سکتا، اس کے علاوہ اس کے پاس فی الوقت کوئی ایسا ذخیرہ یا وسائل نہیں جہاں وہ ان دریاؤں کے اس پانی کو جمع کر سکے، مودی سرکار الیکشن جیتنے کیلئے پانی کی سیاست کا سہارا لے رہی ہے۔





















