پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد بھارت میں جموں و کشمیر کے طلباء پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہر موہالی میں ہندوؤں نے تعلیم کی غرض سے ہاسٹل میں رہائش پذیر کشمیری طالبہ کو ہراساں کیا، کشمیری طالبہ نے بتایا کہ ہندوؤں نے اسکے ہاسٹل کے دروازے پر لاتیں ماریں، گالیاں دیں اور اسے دھمکیاں دیں۔ متاثرہ کشمیری طالبہ کا کہنا ہے کہ مجھے اور میری دوست کو حملہ آوروں سے بچنے کیلئے بھاگنا پڑا۔
دوسری جانب چندی گڑھ میں کشمیری طلباء کے گروپ پر یونیورسٹی کے یونیورسل گروپ میں حملہ کیا گیا، دہرادون میں "ہندو رکھشک دل" کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کشمیریوں کو وارننگ دی گئی۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی انتہا پسند ہندوؤں نے ثابت کر دیا کہ انھیں کشمیری نہیں کشمیر کی زمین پر قبضہ چاہیے۔





















