ڈالر کی قدر گرتے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری خام مال کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کمی آ گئی، پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتکاروں نے بند یونٹ بھی چلا دئیے۔
ٹیکسٹائل خام مال کی قیمتوں میں بڑی کمی سے بند یونٹ بھی چلنے لگے،روپیہ تگڑا ہوتے ہی امپورٹ شدہ ڈائز اینڈ کیمیکلز سوڈیم الجنیٹ 3500 روپے کلو سے کم ہو کر 2600 ، فیبرک سوفٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپے کلو ہوگئی
، عاطف منیر ، سابق صدر چیمبر کا کہنا ہے کہ جب آپکی پیداواری لاگت کم ہوگی تو یورپ اور امریکہ کی منڈیوں میں اپنی پروڈکٹ لےکہ جانا آسان ہوگا ،انٹرنیشنلی ڈائز اور کیمکل جو انڈسٹری کا مین را میٹریل کی کمی میں 20 سے 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔
دھاگے کی قیمت کم ہونے سے سوترمنڈی کی رونقیں بھی بحال ہوئی ہیں،چئیرمین پائما قیصر شمس گچھا نےکہا سمگلنگ روکنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہماری ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔