فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے بعد اسرائیل کا مودی سرکار کے ساتھ مذموم گٹھ جوڑ منظر عام پر آ گیا۔
ذرائع کے مطابق پہلگام حملے کے پسِ پردہ ایجنڈہ واضح طور پر بھارتی جنگی جنون کو مزید بڑھانا تھا اور مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 اسرائیلی اہلکار سری نگر، مقبوضہ جموں و کشمیر پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکار تکنیکی سازوسامان سے لیس ہیں اور انکی سری نگر میں آمد انتہائی تشویش ناک ہے۔
اسرائیلی اہلکاروں کی مقبوضہ کشمیر میں آمد کا مقصد پاکستان کے خلاف مذموم مہم جوئی کی سہولت کاری ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی سرکار پہلے ہی اسرائیلی طرز کی پا لیسی اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے اور اسرائیل اور مودی کا گٹھ جوڑ عالمی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔





















