ضلع خیبر کے علاقہ باڑہ میں فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی نشست میں خصوصی شرکت کیں، تقریب میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل انجم ریاض، ڈپٹی کمشنر باڑہ و ڈی پی او خیبر بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے مشران اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کیں، قبائلی مشران نے امن و امان میں پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے کردار کو سراہا۔
قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام امن کے قیام میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کور کمانڈر پشاور نے قبائلی عوام کو خراج تحسین پیش کیا، کہا آپکی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
نشست میں قبائلی مشران اور نوجوانوں نے امن و ترقی کے لیے تجاویز پیش کیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی نشستوں سے قبائلی عوام اور سیکیورٹی اداروں کے مابین ہم آہنگی بڑھتی ہے۔






















