واٹس ایپ آئے روئے صارفین کی آسانی کیلئے اپنے فیچرز کو مزید وسیع ترین کر رہا ہے اور اب مزید ایک اور شاندار فیچر جلد ہی واٹس ایپ کا حصہ بننے والا جو صارفین کی زندگیاں بدل کر رکھ دے گا۔
میٹا کی چیٹنگ ایپ جلد ہی یہ سہولت فراہم کرے گی کہ آپ ایک اکاونٹ رکھتے ہوئے متعدد پروفائلز بنا سکیں گے۔ فیچر متعارف ہونے کے بعد یقینی طور پر آپ میٹا کے شکرگزار ہوں گے کیونکہ آپ اپنے دوستوں ، دفتر کے ساتھیوں اور اہل خانہ کیلئے مختلف پروفائلز بنانے کے اہل ہوں گے جن میں آپ جسے چاہیں گے اپنی پروفائل فوٹو دکھائیں جن سے چاہے چھپا لیں۔
نئے فیچر میں یہ آپ کا اختیار ہو گا کہ آپ کسے اپنا لاسٹ سین دکھانا چاہتے ہیں اور کسے نہیں ، اس کے ساتھ ساتھ آن لائن سٹیٹس بھی آپ کا اپنا اختیار ہی ہو گی ۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر کب تک صارفین کیلئے میسر ہو گا اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ جلد ہی یہ صارفین کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ ایک اور فیچر پر کام کر رہا ہے جو کہ چیٹ میں موصول ہونے والی ویڈیوز سے متعلق ہو گا یعنی صارفین کو اب یہ سہولت بھی حاصل ہو گی کہ وہ جیسے چاہیں ویڈیو کو آگے اور پیچھے کر سکیں گے۔