یاماہا نے دنیا کا پہلا گیئر والا اسکوٹر متعارف کرادیا، میو 125 اسکوٹر اسٹائل، آرام اور ایک خاص جدت کو ایک چھوٹے پیکیج میں سمیٹے ہوئے ہے۔
یاماہا کا متعارف کرایا گیا میو 125 روایتی اسکوٹر نہیں، یہ گیئرز کے ساتھ آتا ہے، جی ہاں، یہ دنیا کا پہلا گیئرڈ اسکوٹر ہے۔
اسٹائل اور ڈیزائن
میو 125 جتنا اچھا چلتا ہے، اتنا ہی خوبصورت بھی لگتا ہے، یہ سلم، ہلکا پھلکا ہے اور نمایاں رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا شارپ باڈی ڈیزائن اور زبردست ہیڈ لیمپ اسے ایک اسپورٹی لک دیتا ہے، شہر کی سڑکوں پر دوڑانے یا اپنے پسندیدہ کافی شاپ پر اسٹائل سے پہنچنے کیلیے بہترین ہے۔
میو 125 سکون کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، چاہے آپ اکیلے سفر کریں یا کسی دوست کے ساتھ، اس کی سیٹ کشادہ اور سپورٹیو ہے، اس کے ساتھ ہموار سسپنشن مل جائے تو خراب سڑکیں بھی نرم محسوس ہوں گی۔
پاور اور پرفارمنس
یہ اسکوٹر 125 سی سی کے انجن پر چلتا ہے، جو روزمرہ کی سواری کیلئے مناسب طاقت فراہم کرتا ہے، یہ آغاز میں تیز ردعمل دیتا ہے لیکن ایندھن کے لحاظ سے بھی کفایتی ہے، آپ کو اندازاً 50 سے 55 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج مل سکتا ہے۔
اس کا ہلکا ڈھانچہ ہینڈلنگ کو انتہائی آسان بناتا ہے، لہٰذا ٹریفک میں سے گزرنا یا تنگ جگہوں پر پارکنگ کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔
یاماہا میو 125، اسمارٹ فیچرز
یاماہا نے صرف کارکردگی پر ہی نہیں، بلکہ روزمرہ کی سہولتوں پر بھی توجہ دی ہے، ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ جو رفتار، ایندھن کی سطح اور دیگر معلومات ایک نظر میں دکھاتا ہے۔
سیٹ کے نیچے اسٹوریج جو ایک چھوٹے بیگ یا ہیلمٹ کیلئے کافی ہے، چھوٹے کاموں یا مختصر سفر کیلئے مفید ہے۔
کچھ ماڈلز میں اسمارٹ موٹر جنریٹر ٹیکنالوجی شامل ہے، جو آغاز کو مزید ہموار اور خاموش بناتی ہے۔
آپ اپنی پسند کے مطابق کک اسٹارٹ یا الیکٹرک اسٹارٹ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اگر آپ کو مزید سامان رکھنے کی جگہ چاہیے، تو آپ آسانی سے پیچھے باکس لگاسکتے ہیں، جس میں آپ راشن، جم کا سامان یا دیگر اشیاء رکھ سکتے ہیں۔
یہ اسکوٹر کن کیلئے بہترین ہے؟
طلبہ جو یونیورسٹی آنے جانے کیلئے سستی سواری چاہتے ہیں
نئے رائیڈرز جو کچھ آسان اور اسٹائلش تلاش کر رہے ہیں
شہر میں رہنے والے جو پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظار سے تنگ آ چکے ہیں
ہر وہ شخص جو اپنی روزمرہ کی سواری کو مزید پرلطف بنانا چاہتا ہے