سینیٹرشبلی فرازنے کہا ہے کہ منافقت کی سیاست ہے سندھ اورپاکستان کی عوام دیکھ رہے ہیں بات شروع ہوئی توپیپلزپارٹی وہاں سے بھاگ گئی۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز اور راجہ ناصر عباس نے حالیہ میڈیاسے گفتگو میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی چیئرمین کے اہل خانہ کو جیل میں ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، جو کہ ایک غیر منصفانہ عمل ہے پاکستان کے عوام بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں منافقت کی سیاست جاری ہے، اور سندھ اور پاکستان کی عوام اس کو دیکھ رہے ہیں۔جب بات پیپلز پارٹی کی ہوئی تو وہ وہاں سے بھاگ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اور اگر لانگ مارچ کیا جائے تو عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔ انہیں معلوم ہے کہ عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ بانی چیئرمین نے ملک کے مفاد میں کسی بھی مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، بشرطیکہ یہ آئین و قانون کے دائرے میں ہوں۔ یہ گفتگو پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے اور عوام کی حمایت کے حوالے سے اپوزیشن کی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔