معروف اداکارہ عفت عمر نے معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ عفت عمر کو پنجاب حکومت کی جانب سے کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا تھا اور انہیں صوبہ بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا تھا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی بناکر دیا گیا۔
تاہم، معروف اداکارہ نے عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔
اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ صرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتاؤں گی۔