خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انسداد پولیو مہم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے 21 اپریل سے 25 اپریل 2025 تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق اس دوران اسلحہ کی نمائش اور ساتھ رکھنے، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، اور گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔