پنجاب میں پاکستان کی پہلی ماحولیات ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی۔محکمہ ماحولیات نےایریل سرویلنس کمپنی قائم کردی۔
تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونزنے فیلڈ میں کام شروع کردیا۔ماحول دشمن انڈسٹری سمیت دیگرعناصر کوڈرون سرویلنس کے ذریعے پکڑا جائے گا۔ڈرون سرویلنس کے ذریعے محمود بوٹی لاہورمیں تین پائرولیسس پلانٹس پکڑ لئے گئے۔ ماحول کونقصان پہنچانے والی چار انڈسٹریز، سینکڑوں کاربن بوریاں بھی پکڑلی گئیں۔ایریل سرویلنس کمپنی کی رپورٹ تیارکرکےافسران سے وضاحت طلب کرلی گئی۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہےایریل سرویلنس کے ذریعے تمام انڈسٹری، بھٹوں کی ای میپنگ ہوگی۔ماحولیات کے افسران کے کام کو بھی ڈرون سرویلنس سے چیک کیا جائےگا۔تمام ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔۔