امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ بھارت پر خالصتان تحریک کے امریکی رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے جے ڈی وینس کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
خط میں سکھ رہنما نے لکھا کہ نریندر مودی کے قریبی ساتھی نے ان کے قتل کیلئے ڈھائی لاکھ ڈالر دیے۔ نائب صدر بھارتی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائیں اور اس اقدام کو ریاستی دہشت گردی قرار دیں۔
خط کے متن کے مطابق جے ڈی وینس بھارتی وزیر اعظم کو سمجھائیں کہ امریکی شہری کے قتل کا مقدمہ امریکی قانون کے مطابق امریکی عدالتوں میں چلے گا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ انتظامیہ میں خالصتان تحریک کے منتظمین کی آزادی برقرار رہے گی۔