وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارتی ریاست کرناٹک میں جمعیت علماء کی زیر قیادت علماء و مشائخ کا احتجاج جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ وقف مسلمانوں کا حق ہے، فاشسٹ طاقتوں کو چھیننے نہیں دیں گے، مودی حکومت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنا چاہتی ہے، ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن آئین کو مسخ نہیں ہونے دیں گے۔
مظاہرین نے کہا کہ احتجاج کسی مذہب یا پارٹی کیخلاف نہیں، آئینی دفاع کیلئے ہے، آواز دبانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے وقف بل کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کی مذموم سازش کی جارہی ہے، بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت اور املاک کو مٹانے کی منظم کوشش ہورہی ہے۔