ترکیہ اور پاکستان کی مشترکہ پروڈکشن سے بنایا جانے والا تاریخی ڈرامہ 'صلاح الدین ایوبی' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
تاریخی ڈرامے کا ٹریلر ترکیہ کے چینل ٹی آر ٹی کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا جس میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اغور غنيش کو صلیبیوں سے جنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ٹریلر میں بیت المقدس (یروشلم) اور اس پر مسلط ہونے والی جنگوں سے متعلق کرداروں کو بات کرتے دکھایا گیا،مختصر دورانیے کے ٹریلر میں تمام ترک اداکار ہی ہیں۔
اس سے قبل خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ڈرامے میں پاکستانی اداکار بھی دکھائی دیں گے۔
View this post on Instagram
پاکستانی تجربہ کاراداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی،ڈاکٹر کاشف انصاری، احمد فاروق بکاک اورڈاکٹر جنید علی شاہ اس تاریخی سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔
واضح رہے کہ ایوبی سلطنت کے بانی سلطان صلاح الدین نے صلیبیوں کو شکست دی تھی اور 1187 میں 9 دہائیوں بعد مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کرایا تھا۔