پنجاب پولیس کا دعویٰ ہے کہ صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار 116 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مہم کے دوران 11 ہزار 737 غیرقانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا جبکہ 621 غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پرموجود ہیں۔
لاہورمیں 5 جبکہ صوبہ بھرمیں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
پولیس کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کےانخلا کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔
پنجاب پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے۔