بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مقامی نوجوانوں کیلئے ای کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز ہوگیا، جس میں 100 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔
ضلع نوشکی میں مقامی نوجوانوں کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ای کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کلاسزز کا مقصد مقامی نوجوانوں میں ای کامرس کی آگاہی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر آن لائن شعبوں میں مہارت فراہم کرنا ہے۔
ایف سی بلوچستان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 100 طلباء اور 50 مقامی عمائدین نے شرکت کی اور اسے نوشکی کے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین سہولت قرار دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقعے پیدا ہونگے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوشیش کو مقامی عمائدین نے خوب سراہا۔