اداکارہ نادیہ حسین کے گرفتار شوہر عاطف خان کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے نے سیکیورٹیز کمپنیز سے تعلق رکھنے والوں سمیت مزید 4 افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے گرفتار شوہر عاطف حسین کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے مزید 4 افراد کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کے اکاونٹس میں 6 کروڑ سے زائد کی رقم بھیجی گئی، دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ عاطف خان نے ان 4 افراد کو 6 کروڑ سے زائد رقم بھیجی، رقم کیوں منتقل ہوئی؟، بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا جائے گا۔