وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے، وہ مختلف اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور فورمز میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے، وہ اٹلانٹک کونسل سے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر خطاب کریں گے۔
محمد اورنگزیب منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ امریکا میں سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب میں معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔