سوات میں فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سوات میں مشترکہ کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی، آپریشن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھی حصہ لیا، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گری کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔