لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پر یونیفارم کی تضحیک کرنے پر ٹک ٹاکر کاشف ضمیر سمیت کانسٹیبل کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کانسٹیبل گرفتار جبکہ ملزم کاشف کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس نے کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ جبکہ کانسٹیبل خرم شہزاد کے خلاف سبزہ زار میں درج کیا گیا۔ مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگرسنگین دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔
ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پرپولیس وردی کا تمسخر اڑایا ۔ کاشف ضمیر نے شادی کی تقریب میں پولیس اہلکارکو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی اور نوٹ نچھاورکرتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے اس فعل سے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار مجروح ہوا۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم نے کارروائی سے بچنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دوسری ویڈیو بنائی۔ جعلی ویڈیو میں اے آئی کے ذریعے پولیس اہلکار کے کپڑوں کارنگ تبدیل کیا گیا۔ بدنامی کا باعث بننے والے پولیس اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ملزم کاشف ضمیر کی گرفتاری کےلیے چھاپے جاری ہیں۔