پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت آسلام آباد نے پولیس کی جانب سے ریکارڈ پیش نہ کرنےپر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
حیدر سعید کے وکیل تابش فاروق نے مؤقف اپنایا کہ اس ایف آئی آر میں بعض ملزمان کی ضمانتیں ہائیکورٹ سے ہو چکیں ۔ حیدر سعید کو تھانے سے باہر ہی نہیں نکالا گیا تو ریکوری کیسے ہوئی؟
جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پراسیکیوٹر سے کہا ریکارڈ نہ لانے سے پولیس کی بددیانتی ظاہر ہو رہی ہے ۔ پولیس یہ ڈرامے بازی بند کرے ۔
ضمانت میں وقفے کے باوجود پولیس نے ریکارڈ پیش نہ کیا تو عدالت نے حیدر سعید کی ضمانت 5 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔






















