ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کے لئے ملتان سلطانز کو ہدف دے دیا۔
پی ایس ایل کے 7 ویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں راولپنڈی میں مدمقابل ہیں جہاں سلطانز نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور سلطانز کو 203 رنز کا ہدف دیا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پچھلے میچ میں شکست ماضی کی بات ہوگئی۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے اچھے مقابلے کی توقع ہے۔