وفاقی دارالحکومت کے علاقے بنی گالا میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حمزہ کو دوروز قبل زیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا، ملزم کیخلاف مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج ہواتھا ۔
تفتیشی افسرنے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے ملزم کو ایس ایس آئی یو کے اہلکاروں کے حوالے کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ان کی تحویل سے ملزم ہتھکڑی سے اپنا ہاتھ نکال کر فرار ہوگیا۔