ملک بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے حکومتی اداروں کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں 25 کیسز درج ہوئے جبکہ 20 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، اس عرصے کے دوران ملک بھر سے 7.96 کلو ہیروئن، 66.08 کلو ہشیش ضبط، 56 کلو متھ، 2633.17 کلو افیون جبکہ 62.26 کلو دیگر منشیات ضبط کرلیا گیا۔
ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر میں 3,125 کیسز درج ہوئے جبکہ 3,107 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 10.77 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 85.8 میٹرک ٹن ہشیش ضبط کرلیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2023 سے 6.9 میٹرک ٹن میتھ، 15.62 میٹرک ٹن افیون اور 1015.05 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیا گیا ہے ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔