حکومت کی جانب سے غیر قانونی پٹرول،ڈیزل کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں سول ڈیفنس نے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 511 پمپس کا سامان قبضہ میں لے لیا ،اور3 کروڑروپےسے زائد مالیت کی مشینوں کو ضبط کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔پٹرولیم مصنوعات کا کم تول ، پمپس کیخلاف کارروائیاں شروع
ڈائریکٹر سول دیفنس فیصل آباد رانا عباس کاکہنا تھا کہ غیر قانونی ڈسپنسرمشینیں لگا کرپیٹرول فروخت کیا جارہا تھا،اورغیرقانونی منی پیٹرول پمپس پرپیمانہ کم کر کے شہریوں کو لوٹا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس پر فروخت کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کے معیار اورمقدار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائیوں کے دوران 4 نوزلز سربمہرکردی تھیں۔