نگران حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کے بعد پٹرول پمپس پر معیار اورمقدار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف پٹرول پمپس پر فروخت کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کے معیار اورمقدار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائیوں کے دوران 4 نوزلز سربمہرکردیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر انتظامیہ نے شہر بھر کے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔اورچیکنگ کے دوران مختلف پٹرول پمپس کی نوزلز کو چیک کیا گیا اس دوران 4خراب نوزلز کو سیل کردیا گیا ۔
بیان میں بھی بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوامی شکایات پراس مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی جائے گی۔