چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سےترکیہ اورایران کےسفراءکی ملاقاتیں ہوئیں جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ، اعلامیے کے مطابق ترکیہ اور ایران سے عدالتی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی ، عدالتی شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےدونوں سفراء کو سپریم کورٹ آمد پرخوش آمدیدکہا، چیف جسٹس نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ۔ ایرانی سفیرنےچیف جسٹس آف ایران کی جانب سے مبارکباد اوردعوت نامہ پیش کیا، ترکیہ کےسفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ترک ہم منصب کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ضلعی عدلیہ کو بھی عدالتی تعاون کا حصہ بنایا جائے، ترکیہ کے عدالتی تجربات،اےآئی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل نظام سے سیکھنے پر زور دیا ۔ ترکیہ کی شریعت اکیڈمی کے ساتھ تعاون کو سراہا اور کہا اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے ادارہ جاتی روابط مضبوط بناتے ہیں۔
ملاقات میں ثقافتی ورثے اورعوامی سطح پر باہمی احترام کو بھی سراہا گیا، چیف جسٹس نے دونوں سفراء کو یادگاری تحائف پیش کئے،ترکیہ اور ایران کے سفراء نے بھی چیف جسٹس کو یادگاری شیلڈز پیش کئے ۔